محکمہ فشریز ضلع چنیوٹ کی طرف سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلع چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلابیہ مچھلی سٹاکنگ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:47

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) محکمہ فشریز ضلع چنیوٹ کی طرف سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلع چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلابیہ مچھلی سٹاکنگ کی گئی ،تلابیہ مچھلی ڈینگی مچھر کے بائیولوجیکل کنٹرول کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد سلیم اصغر،انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نائمہ بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر مندرجہ بالا افسران نے عوام الناس سے مچھر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم اصغر اور انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد نے عوام کو ضلع میں موجود کھڑے پانیوں کی نشاندہی کی اپیل کی، تاکہ اس میں تلابیہ مچھلی سٹاک کر کے مچھر کو تلف کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں