پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کر رہی ہے، ڈی پی او چنیوٹ

پیر 22 اپریل 2024 20:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ اورڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہورنے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس سروسز کی فراہمی کو آسان بنایا جا رہا ہے،پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کر رہی ہے ، شہری پولیس وین سے کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل ویریفیکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت مختلف 14 پولیس سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس وین سے رواں ماہ 300 سے زائد افراد لرنر پرمٹ، رینول لرنر پرمٹ، لائسنس سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں، شہری آسان اور بہترین ماحول میں پولیس موبائل خدمت مرکز سے پولیس سروسز حاصل کر سکتے ہیں،پولیس موبائل خدمت مرکز ہفتہ وار شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں جا کر خدمات مہیا کر رہی ہے،پولیس ورک میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں