چنیوٹ ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ملزم گلفام کے قبضہ سے 1320گرام چرس اور ملزم ناصر کے قبضہ سے شراب برآمد

منگل 23 اپریل 2024 21:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ منشیات فروش ملزم گلفام کے قبضہ سے 1320گرام چرس اور ملزم ناصر کے قبضہ سے شراب برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف تھانہ بھوانہ میں الگ الگ مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی ۔ اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں