چنیوٹ،مولانا محمد ادریس رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے

پیر 22 اپریل 2024 22:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) مولانا محمد منظور احمد چنیوٹی مرحوم کے صاحبزادے،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے اورمولانا بدر عالم کے چھوٹے بھائی مولانا محمد ادریس رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز چنیوٹ میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں جید علماء کرام، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا، ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمدسمیت دینی، سیاسی، مذہبی، صحافتی اور سول سوسائٹی کے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں