چنیوٹ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

فیصل آباد روڈ پر اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی، دو دہشت گرد گرفتار ،اہم انکشافات کا امکان

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) چنیوٹ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔فیصل آباد روڈ پر اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی دو دہشت گرد بھی گرفتار اہم انکشافات ہونے کا امکان ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی چنیوٹ پولیس حسن افتخار نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چنیوٹ پولیس نے مخبری پر چنیوٹ فیصل اقبال روڈ جھوک موڑ پل ڈینگرو کے قریب مختلف تھانہ جات کی پولیس فورس نے علاقہ غیر سے آنے والی اسلحہ سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا جس کے خفیہ خانوں میں جدید اسلحہ چھپایا گیا تھا۔

اسلحہ میں جدید ساخت کی رائفلیں،پسٹل اور ہزاروں گولیاں تھیں پولیس کے مطابق اسلحہ لانے والے دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔دہشت گردوں کا تعلق پشاور کے ضلع صوابی سے بتایا گیا ہے ۔ ملزمان اسلحہ کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہوے کا بھی امکان ظاہر ہوا ہے ۔اور اسلحہ فیصل آباد ڈویژن میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہو سکتا تھا انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان سے مزید انکشافات بھی ہونے کا امکان ہے تاہم ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں