ہسپتالوں میں مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی و صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

منگل 14 مئی 2024 16:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی علاوہ صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اچانک دورہ کےدوران ہسپتال کے تمام شعبوں، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اورعلاج معالجہ اورمریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال میں ڈاکٹرز اورسٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں