ہارون آباد کاٹن فیکٹری سے پاسکو سینٹر کی تین ہزار سے زائد گندم کی بوریوں برآمد،فیکٹری سیل،مالکان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر طلحہ نعیم طبانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامرمحمود نے ریونیو عملہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مسلم کاٹن فیکٹری ہارون آباد سے پاسکو سینٹر کی غیر قانونی طریقے سے بھری ہوئی تین ہزار سے زائد گندم سے بھری بوریاں برامد کرلیں،گندم کی مالیت ایک کروڑ روپئے سے زائد بیان کی جاتی ھے۔

(جاری ہے)

حکام نے گندم سے بھری بوریوں کو ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔ضلعی حکام کے مطابق فیکٹری مالکان گرفتارجبکہ متعلقہ پاسکوانسپیکٹراور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہےچنانچہ ایسےعناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا جبکہ پاسکو حکام کو میرٹ پر اصل حقدار کسانوں کو باردانہ جاری کرنے کے سخت احکامات دیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مقامی انتظامیہ سخت مانیٹرنگ کرے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں