عوام غیرمعیاری سامان کے خلاف اپنی شکایات بذریہ پوسٹ آفس کنزیومر پروٹیکشن کونسل بہاولنگر ارسال کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

پیر 13 مئی 2024 22:05

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے کہا ہے کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہےچنانچہ صارفین ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں غیر معیاری مصنوعات وغیرمعیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کو نسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب تحفظ صارف قانون کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں جس میں صارفین اپنی شکایات کا ازالہ کے لیے سادہ کاغذ پردرخواست ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل بہاولنگر کے نام بغیر کسی کورٹ فیس یا وکیل درج ذیل پتہ پر دائر کروا سکتا ہے یا پوسٹ کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں