)نور محمد قمبرانی نے اپنے معصوم بیٹے کے ہمراہ مقامی بااثر شخص کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 مئی 2024 20:15

J حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) دادو کی درگاہ مخدوم بلاول کے رہائشی نور محمد قمبرانی نے اپنے معصوم بیٹے کے ہمراہ مقامی بااثر شخص کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے کا بااثر شخص عمر جمالی ان کی 2 ایکڑ اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے جس سے اس کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زمین تک پہچنے والا پانی بند کر دیا گیا ہے اور مجھے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کھ عمر جمالی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے تحفظ وانصاف فراہم کیا جائیِ۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں