عدالت نے 3ملزمان کو 50،50پودے لگانے کی انوکھی سزا سنادی

پیر 26 فروری 2024 20:50

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 50،50 پودے لگانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دادو میں درختوں کی کٹائی کے کیس میں ملزمان پر کچے کے علاقے میں غیرقانونی طورپردرختوں کی کٹائی کاجرم ثابت ہوگیا ، جس پر عدالت نے 3 ملزمان کو 50،50 پودے لگانے کی سزا سنادی۔عدالت نے غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان 18 ماہ میں 50،50مختلف اقسام کے پودے مختلف مقامات پر لگائیں۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ پھل نیکیس کافیصلہ سنایا ، محکمہ جنگلات کے افسران نیملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں