فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 9 مارچ 2024 19:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 90سے زا ئد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ موٹرسائیکل چوروں کے گروہ درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق ایف آئی سی ہسپتال کے قریب ڈاکوئوں نے جھپٹا مار کر محمد ساجد سے فون‘ جی ٹی ایس چوک میں فرحان وحید‘ لاری اڈا کے باہر سے احسن مقصود سے پرس‘ اقبال سٹیڈیم کے قریب صفیہ بی بی سے پرس‘ کچہری بازار کے باہر یاسر حسین سے نقدی‘ فون‘ حمید پارک کے اویس سے نقدی‘ لیپ ٹاپ‘ جج والہ کے قریب عرفان ارشد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ جی سی یونیورسٹی کے باہر شاہد سے 40ہزار روپے‘ فون‘ ایف آئی سی کے قریب حارث سے نقدی‘ فون‘ سدھوپورہ کے انور سے نقدی‘ فون‘ محلہ عثمان غنی کے شہروز کی دکان سے سامان چوری‘ 279 رب کے ارشد سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ مصطفی آباد میں بلال سے پرس‘ نصیرآباد کے عثمان عباس سے نقدی‘ فون‘ سلیمی چوک کے قریب اویس سے نقدی‘ فون‘ پیپلزکالونی کی سلمیٰ سے فون‘ حمید چوک سے تفسیر حسین سے نقدی‘ فون‘ کوہ نور سٹی کے قریب حسن سے نقدی‘ فون‘ آفیسر کالونی نمبر2 کے راحیل سے نقدی‘ فون‘ سعید کالونی کے معاذ جاوید سے 5ہزار‘ لیپ ٹاپ‘ سلک ملز کے قریب نقاش حیدر سے نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر جاوید سے فون چھین لیا گیا‘ نشاط آباد کے شہباز اختر کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ 156 ج ب کے بلال سے بکرے‘ 109 ج ب کے ناصر علی کے گھر سے بکرے، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی کے رہائشی شمس علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر کے 35تولے طلائی زیورات‘ ڈائمنڈ کی رنگ ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی‘ قیمتی سامان اور جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے ، تاج کالونی میں ہوئی جہاں پر چار مسلح ڈاکوئوں نے شہری زین علی کے اہل خانہ کی مشکیں باندھ کر کمرہ میں بند کر دیا، گھر کی تلاشی لیتے ہوئے 25تولے طلائی زیورات‘ ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جھنگ بازار کے علاقہ لطیف پارک کا رہائشی ڈلیوری بوائے طاہر پیزا لیکر جا رہا تھا کہ گلفشاں کالونی کے قریب ڈاکو پیزا‘ نقدی اور فون چھین کر لے گئے، ایڈن آرچرڈ کے انس امجد سے نقدی‘ فون‘ نشاط آباد کے مظہر فاروق کا گھر لوٹ لیا‘ ٹول ٹیکس کے قریب ارشد سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر ضیاء سے 1ہزار روپے‘ فون‘ 57 ج ب کے رفاقت علی سے نقدی‘ فون‘ 59 ج ب کے عدیل سے نقدی‘ نڑوالہ بنگلہ کے زاہد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ 247 رب کے ریحان خالد کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری‘ وارث پورہ کے قریب رفیق سے 2لاکھ 10ہزار روپے‘ فون‘ مقبول روڈ پر زبیر سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 66 ج ب کے مظہر سے نقدی‘ فون‘ پریمیئر کالونی کے قریب عقیل سے 15ہزار روپے‘ فون‘ ڈاکٹر چوک کے عبدالباسط سے 45ہزار روپے‘ فون‘ بلال پارک کے قریب راشد سے نقدی‘ فون‘ 379 گ ب کے محسن کے ڈیرہ سے بکرے‘ 367 گ ب کے فیاض کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ 624 گ ب کے پرویز کی حویلی سے مویشی‘ 74 گ ب کے اکبر علی سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 73 گ ب کے شاہد سے نقدی‘ فون‘ 77 رب کے ناصر احمد سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 266 رب کے افضل سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 405 گ ب کے جاوید کے گھر سے بکرے‘ 420 گ ب کے اشفاق سے 40ہزار روپے‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے عبدالوہاب سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ ٹھٹھہ بیگ کے عاقب جاوید سے 26ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ زم زم میرج ہال گڑھ موڑ پر عثمان علی سے 45ہزار روپے‘ فون‘ 455 گ ب کے یٰسین کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی‘ 445 گ ب کے قریب اشرف سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ 415 گ ب کے چوہدری گل احمد کا گھر لوٹ لیا‘ 226 گ ب کے مویشی سے 5لاکھ روپے‘ فون‘ 52 گ ب کے وقاص امین سے 51 ہزار روپے‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

علاوہ ازیں جسوآنہ اڈا سے احمد علی کی کار‘ سول ہسپتال سے عدیل‘ کارڈیالوجی ہسپتال سے خرم معراج‘ زرعی یونیورسٹی سے عبیدالله‘ جمیل ٹائون سے عبدالرحمن‘ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب ارشد‘ گلستان کالونی کے بدر منیر‘ جڑانوالہ روڈ پر علی بیگ‘ سوساں روڈ پر زاہد پرویز‘ ڈھڈی والا کے کاشف علی‘ نشاط آباد کے منیر احمد‘ نوید احمد‘ گورنمنٹ سکول نشاط آباد کے باہر سے عمران‘ ٹی ایچ کیو جھمرہ کے شفیق‘ ملت ٹائون سے عدنان‘ 197 رب کے حیدر علی‘ ایف ڈی اے سٹی سے شہروز‘ 214 رب کے رمضان‘ چوہلہ کے عامر امین‘ پہاڑی والی گرائونڈ کے زوہیب‘ قاسم پارک کے نعیم‘ سرفراز کالونی کے خواجہ اویس‘ 67 ج ب کے وقاص‘ مظفر کالونی کے وسیم عباس‘ ستارہ کالونی کے بابر حسین‘ گورمے بیکری سے توقیر‘ آئرن مارکیٹ سے آصف ریحان‘ سمندری روڈ پر زین العابدین‘ نواز کالونی کے اعجاز اکبر‘ پی ٹی سی ایل آفس سے اکرم‘ واٹرورکس جڑانوالہ سے عثمان‘ تحصیل ہسپتال سے زاہد‘ 266رب کے شفیق‘ 73گ ب کے عمران‘ 99 رب کے سخاوت علی‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے وہاب اور دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں