آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 معصوم بچوں سمیت9 افراد زخمی

منگل 14 مئی 2024 20:14

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) دالبندین میں آوارہ کتوں کا راج دو دن میں چھ معصوم بچوں سمیت نو افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی گئی چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین اور چیف آفیسر دالبندین سے آوارہ کتوں کو جلد تلف کرنے کی اپیل اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو باہر سے لانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن کے دوران فیصل کالونی ظہور کالونی سورگل اور آس پاس کے ایریا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چھ معصوم بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی گئی عوامی حلقوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین اور چیف آفیسر سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں دوسری جانب دالبندین شہر سے باہر کے آوارہ کتوں کو گاڑیوں کے ذریعے لاکر شہر کے مختلف ایریا میں چھوڑ دیتے ہیں اہل علاقہ نے کہی مرتبہ ایسے گاڑیوں کو دیکھا ہے جن میں آوارہ کتوں کو دالبندین کے مختلف کلیوں میں چھوڑ دیا گیا ہے جس کے سبب یہ آوارہ کتے لوگوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے گزارش کی کہ وہ تمام چیک پوسٹوں کے زمہ داروں کو اطلاع کریں کہ باہر سے آوارہ کتوں کو لانے والے گاڑی ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ باہر سے کسی جرت نہ کہ وہ اوارہ کتوں لائیں۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں