تفتان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے بحالی کے اقدامات ،عوامی و سماجی حلقوں کا خیر مقدم

پیر 29 اپریل 2024 23:38

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ و ایم سی سی ( MCC ) کی جانب سے تفتان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشینری کے ذریعے بحالی کے اقدامات عوامی و سماجی حلقوں کا خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے تفتان بازار اور دیگر ملحقہ کلیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئے مگر ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل چاغی میر عبدالودود خان سنجرانی اور ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق شاہوانی کی ریکویسٹ پر ایم آر ڈی ایل کے وائس پریزیڈنٹ خالد گل کی نگرانی میں ایم سی سی ( MCC )کے دو ڈمپر ایکسویٹرز ایک لوڈر اور دیگر ہیوی مشینری نے تفتان میں ہنگامی بنیادوں نکاسی آب اور بحالی کے کام کرتے رہے اور بارش کے پانی کو دن رات نکالنے میں مصروف رہے اگر ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کی ہیوی مشینری بروقت نہ پہنچ پاتی تو پورا تفتان شہر سیلابی پانی کی لپیٹ چلا جاتا جس سے سرکاری دفاتر رہائشی کالونیاں دکانیں مارکیٹیں تعلیمی ادارے پانی میں ڈوب جاتے مگر ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کی ہیوی مشینری اور متعلقہ حکام بروقت آڑے ہاتھوں آگئے اور تفتان شہر بڑے آفت سے بچ گئی اس موقع پر ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کے وائس پریزیڈنٹ خالد گل ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل میر عبدالودود خان سنجرانی یوسی چیئرمن تفتان میر محمد بلال محمد حسنی قبائلی رہنماء حاجی شاہ میر ممدانی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چاغی الطاف سنجرانی ڈاکٹر رمضان سمالانی سمیت دیگر بھی موجود تھے درایں اثناء عوامی و سماجی حلقوں نے حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تفتان شہر و قرب و جوار کے علاقوں میں جمع ہونے والی سیلابی پانی اور لوگوں کی امداد و بحالی کے لئے فی الفور اقدامات کرنے پر ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کے وائس پریزیڈنٹ خالد گل ایم سی سی کمپنی ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان سنجرانی اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بروقت اقدامات سے تفتان شہر سیلاب اور بڑے نقصانات سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ اور ایم سی سی نے مشکل کی ہر گھڑی میں تفتان کے عوام کی مدد کی ہے امید ہے کہ سیلابی پانی سے متاثرہ افراد کی بحالی و امداد کے لیے ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ و ایم سی سی آئیندہ بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ نے تفتان میں عرصہ دراز سے بند گرلز اسکول کی بحالی و دو ٹیچرز کی فراہمی کے علاوہ تفتان میں ابنوشی کے لیے اسکیمیات بنائے کلی اسٹیشن کے لئے دو واٹر ٹینک تعمیر دو بور منظور کروائے تفتان بوائز ہائی سکول کے دفاتر و چار دیواری کی مرمت گیٹ کی تنصیب مختلف علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت صحت تعلیم کے علاوہ اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے سمیت دور دراز کے علاقوں کے غریب عوام میں راشن کی تقسیم اور لوگوں کی امداد و بحالی کے لئے اقدامات اٴْٹھائے ہیں جو کہ ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں