ح*ڈیرہ بگٹی ،عمر رسیدہ شخص شہد نکالنے کے دوران پہاڑی سے گر کر جاں بحق

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

-ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں عمر رسیدہ شخص شہد نکالنے کی کوشش کے دوران پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او پیرکوہ پولیس اسٹیشن جلاب خان بگٹی کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں شہد نکالنے کی کوشش میں پہاڑی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت لما خان ولد تل خان قوم نوسانی بگٹی کے نام سے ہوئی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق شخص کی لاش نکال کر ورثہ کے حوالے کر دی دیگر پہلووں کی مزید تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں