ڈیرہ غازی خان، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک ضمنی امتحان2020کا انعقاد 7نومبرسے ہوگا

پیر 2 نومبر 2020 21:52

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2020ء) کنٹرولر امتحانات محمد ظہیر اصغر نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک ضمنی امتحان2020کا انعقاد 7نومبرسے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارمز پرتحریری پتہ پر ارسال کر دی ہیں ماسوائے ان امیدواران کے جن کے داخلہ فارم پر اعتراض پائے گئے یا جن امیدواران کے ذمہ بقایا جات ہیں یہ بات انہوں نے ثانوی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مراسلہ نمبری114/AC(M)میں کہی مراسلہ میں بتایا گیا کہ جن امیدواران کی رولنمبر سلپس اعتراضی خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا جات جمع نہ کروانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں انکی رولنمبر سلپس اس وقت تک جاری نہ کی جائیں گی جب تک وہ دفتر کو مطلوبہ کوائف/دستاویزات /بقایا جات جمع نہیں کروا دیتے۔

(جاری ہے)

اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ5نومبر تک نہ ملے تو وہ دفتر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کرکے ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ حاصل کر سکتا ہے اگر اس وجہ سے کسی امیدوار کا پرچہ رہ گیا وہ امتحان میں شرکت نہ کر سکا تو تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر عائد ہوگی اس لیے ایسے امیدوار جلد از جلد اپنے مسائل تعلیمی بورڈ آکر متعلقہ برانچ سے رابطہ کر یں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں