ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت اجلاس، ضلع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

بدھ 8 مئی 2024 23:06

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر صدارت ضلع میں ہونے والے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پیز اور تمام کے ایس ایچ اووز نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی نے ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا سے کرائم میٹنگ کی اور ہر تھانہ میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،ناجائز اسلحہ ، منشیات ، جوا کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔تھانوں میں تشدد،نجی ٹارچرسیل یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرمان، بجلی چور ،عدالتی مفرروان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور 15کی کال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کیا جائے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی درخواست پر ای ٹیگ لازمی لگایا جائے اور درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں