آر پی او ڈیرہ غازی خان کا 3 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 4 مئی 2024 20:24

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نےتھانہ صدر کی حدود میں 3 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکھٹے کئے جائیں اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئےجائیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آر پی او نے کہا کہ اندوہناک واقعہ میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین معصوم بچوں رضوان بعمر 3 سال، عرفان بعمر 7 سال اور مصباح بعمر 8 سال کو انکی خالہ نے تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے آگ لگائی۔انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کی جانب سے ریڈ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں