ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس، ایجوکیشن انڈیکیٹرز پر عملدرآمد بارے اقدامات کا جائزہ

بدھ 8 مئی 2024 23:17

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن انڈیکیٹرز پر عملدرآمد بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ایجوکیشن انڈیکیٹرز امپروومنٹ کیلئے سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری اور سہولتوں کی دستیابی کیلئے متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی روابط کی بدولت افسران فیلڈ میں روزانہ کی سرگرمیوں کی رپورٹ دیں گے اور سرکاری سکولوں کے فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اڈاپٹڈ سکولوں کی تفصیلی رپورٹ دی جائے اور سکولوں کے کنسٹرکشن ورک پر فوکس کیا جائے،میٹریل کوالٹی کی کمی کوتاہی کو دور کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،سی ای او تعلیم عبدالرحمن،ڈی ای اوز ریاض احمد،فاروق خان،شہلا بزدار،ایکسیئن یاسر علی،قاضی امین،عبدالسمیع،جمعہ خان سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں