ڈیرہ غازیخان پولیس کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ سامان برآمد

بدھ 15 مئی 2024 21:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈیرہ غازیخان پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سخی سرور پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی خصوصی ہدایت پر انٹر پراونشل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی۔پولیس نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس نمبر LES 7862کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ اور الیکٹرانک سامان جس میں ڈیجٹل Tabs شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے تحویل میں لے لیا ۔ یہ غیر قانونی سمگل شدہ مال قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں