خدمت خلق ڈاکٹرز کی اولین ترجیح ہو نی چاہئے،ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال

جمعرات 23 مئی 2024 22:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹردکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی دنیااور آخرت سنوار سکتے ہیں،خدمت خلق ڈاکٹرز کی اولین ترجیح ہو نی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر مرزا شکیل احمد کی پروموشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹر دوران ڈیوٹی مریضوں سے مثالی رویہ رکھیں کیونکہ ہسپتال میں دکھی و لاچار لوگ آتے ہیں اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں مفت ادویات اور سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی اولین ترجیح ہے اور آنے والے وقت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال بہترین علاج گاہ بننے جا رہی ہے یہاں پر تمام ٹیسٹوں کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر غلام یٰسین،ڈاکٹر سعد اللہ ملک،ڈاکٹر ساعد اختر برمانی،ڈاکٹر سید اشتر عباس نقوی،ڈاکٹر کاشف علی نتکانی، ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر طحہٰ خلیل،ڈاکٹر راشد کریم،ڈاکٹر راشد جمال،ڈاکٹر کامران عزیز،ڈاکٹر ناصر محبوب،ڈاکٹر غلام حسن،ڈاکٹر منور نذیر شیخ،ڈاکٹر قاضی سلامت اللہ،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ،ڈاکٹر ماریہ بشیر،ڈاکٹر مصباح کھوسہ،ڈاکٹر عبدالرزاق چنگوانی،ڈاکٹر ارسلان و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں