ڈیرہ اسماعیل خان کا نوجوان اورچینی لڑکی قبول اسلام کے بعدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اتوار 17 مارچ 2019 16:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کا نوجوان اورچینی لڑکی قبول اسلام کے بعدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ‘ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک محمدعمرفاروق ڈیال چین سے تعلق رکھنے والی بیلاعمرکے ساتھ شادی کے بندھن میں جڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمدعمرفاروق ڈیال چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی اوربیلاعمر ڈپٹی چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی کی گزشتہ روزشادی کی تقریب کا انعقادکیاگیا ۔

بیلاعمرنے قبول اسلام بھی کیا۔دونوں نوبیاہتاجوڑاچائنہ کمپنی میں کام کر رہے ہیں ۔پہلاولیمہ اسلام آبادمیںمنعقدکیاگیاجس میںوفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد،سابق گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا،سابق سینیٹرلطیف کھوسہ ،سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق سینیٹرطلحہ محمود ،سات ممالک کے سفیروں اورچائنز ایمبسی کے ذمہ داران سمیت سیاسی شخصیات نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔

(جاری ہے)

بعدمیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ولیمے کااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں معززین علاقہ ، رشتہ داروں ، سرکاری اداروں کے سربراہان اورصحافیوں نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ میں برادرملک چائنہ سے بھی مہمانوں نے خصوصی طورپر شرکت کی۔دولہاڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ملک راشد ڈیال کے فرزند،خیبرپختونخوابار کونسل کے ممبرملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ اورملک عارف ڈیال کے بھتیجے اورملک عثمان ڈیال کے چچازاد بھائی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں