پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

جمعرات 9 مئی 2024 22:26

پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے،چیئرمین پی اے سی کے بعد پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دے چکے تھے، پارٹی رائے سامنے آنے کے بعد فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا ہے ، شاہ محمود قریشی پارٹی کے سینئر عہدیدار ہیں، پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا موقف ہے کہ زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر بنانے سے موروثی سیاست کا تاثر جائے گا،موروثی سیاست پارٹی کے نظریہ کے خلاف ہے، صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام بھی پارلیمانی لیڈر کے طور پر تجویز کیا گیا تھا، سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو ہی نامزد کیا جائے گا،نامزدگی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں