اسلام آباد سے ڈیرہ آنیوالے خاندان کی کار ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی، کار سوار میاں بیوی زخمی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) چشمہ روڈ پر اسلام آباد سے ڈیرہ آنیوالے خاندان کی کار ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث اٹھوگ سپر نمبر5کے قریب ٹرالرسے ٹکرا گئی، کار سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی سرفراز حسین اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ کار پر ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈ پر گائوں اٹھوگ سپر نمبر5کے قریب کار ڈرائیور سرفراز حسین کو نیند آجانے کے باعث کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیچے میں سرفراز حسین اور اسکی بیوی زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں