مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں حملہ،محفوظ رہے

مولانا فضل الرحمان پر ونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،پولیس حکام

اتوار 31 دسمبر 2023 21:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) تھانہ یارک کی حدود میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تاہم ترجمان جلیل جان کے مطابق حملے میں مولانافضل الرحمان اورمحافظ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یارک کی حدود میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

ترجمان جے یو آئی جلیل جان نے بتایاکہ حملہ تھانہ یارک کی حدود میں کیا گیا، تاہم حملے میں مولانافضل الرحمان اور ان کے محافظ محفوظ رہے۔پولیس حکام کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، تاہم حملہ آور مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں