مجرمانہ نیت سے مکان میں داخل ہونے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

پیر 22 جولائی 2019 18:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پروآ پولیس نے علاقہ ماہڑہ میں رات کے دوبجے مجرمانہ نیت سے مکان کے اندر داخل ہونے کے الزام میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

علاقہ ماہڑہ کے رہائشی جہانگیر ولد محمد اسماعیل موچی نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم گلستان ولد شیر عالم سکنہ ڈھولکا جدید درابن رات کے دو بجے ان کے مکان میں مجرمانہ نیت سے داخل ہوا جسے اہل خانہ نے قابو کرلیا اور بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں