ڈیرہ،اراضی کے تنازعے گھات لگائے چار مسلح افراد نے 34سالہ نوجوان کو قتل کردیا

بدھ 18 ستمبر 2019 22:56

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) اراضی کے تنازعے پر ڈسٹری نمبر5کوٹ ظفر بالا دستی کے علاقہ میںگھات لگائے چار مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار افراد پر فائرنگ کرکی34سالہ نوجوان کو قتل کردیا، ملزمان فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے،مقتول کے والد کی رپورٹ پر کلاچی پولیس نے چار ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدو میں نیاز محمد سکنہ گرہ شہباز، اسکا 34سالہ بیٹا ولی محمد اور بھانجا گل نواز موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ڈسٹری نمبر5کوٹ ظفر بالا دستی کے قریب گھات لگائے چار مسلح افراد روزی، ربستان،فتح خان اور عجب خان سکنائے گرہ شہباز نے اچانک سامنے آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اس دوران ہم نے بھاگ کر جان بچائی تاہم ولی محمد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد مقتول ولی محمد کا موٹر سائیکل بھی اپنے اہمراہ لے گئے۔ کلاچی پولیس نے مقتول ولی محمد کے والد کی رپورٹ پر چاروں نامزد ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں