ڈیرہ اسماعیل خان ،پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈیرہ بنوں روڈ تھانہ یارک کی حدود میں پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی ،ملزم کے خلاف جعلی کرنسی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ڈیرہ بنوں روڈ پر مشکوک گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے ۔پولیس نے گاڑی میں سوار ملزم حسن خان ولد غازی مرجان سکنہ وانا کو موقع سے گرفتار کے اس کے خلاف جعلی کرنسی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں