ڈیرہ اسماعیل خان،چار سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

جمعرات 3 جون 2021 23:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) کڑی خیسور میں کمسن سفیان ولد عزیز اللہ سکنہ دری خیل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے کڑی خیسور کے گائوں دری خیل میں 4سالہ کمسن بچہ سفیان ولد عزیز اللہ سکنہ دری خیل گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق کمسن بچہ صبح سویرے اٹھا تو گھر میں موجود بجلی کی ننگی تار کو چھو لیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں