کشمیر پر بھارتی تسلط اور بربریت اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے،سردار فیصل امین گنڈاپور

ہفتہ 6 اگست 2022 16:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور بربریت اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے عالمی برادری اس ظلم و بربریت کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے کرائے ورنہ مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں کی تپش انکی دہلیز تک پہنچ کر یورپی اقتداروں کو بھسم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگرجبر کے شکار کشمیری عوام کو انصاف نہیں مل سکتا تو پھر اقوام متحدہ کا جواز بھی ختم ہو جاتا ہے، ایسے عالمی اداروں کے انصاف پر دنیا بھر کے عوام کا اعتماد بھی بحال نہیں ہو سکتا ۔سردار فیصل امین نے کہا کہ بھارتی درندگی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے بھارت کو اتنا دلیر بنا دیا ہے کہ گذشتہ پانچ اگست کو اس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ہی ختم کر دی اور کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں