ملک وقوم کے بہترین مفاد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ٬ْ ڈاکٹر بخت جمال

جمعہ 14 اکتوبر 2016 14:53

دیر لوئر۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) تحریک پاکستان کے کارکن اور ممتازسماجی شخصیت ڈاکٹر بخت جمال شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریںجبکہ محب وطن سیاسی قیادت سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اکٹھی ہو جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے اور دوسری طرف احتجاجی جلسوں اور دھرنوں کی دھمکیوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے پاکستان کے وجود کیخلاف ہے اور ہمارے اس عظیم ملک کو پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم کرکے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوچکا ہے اور اب بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں