فیصل آباد میں کینولا کی کاشت کے مقررہ ہدف 9323 ایکڑ رقبہ پر کاشت مکمل کر لی گئی

جمعہ 17 جنوری 2020 14:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) فیصل آباد میں کینولا کی کاشت کے مقررہ ہدف 9484ایکڑ کے برعکس 9323ایکڑ رقبہ پر کاشت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ بقیہ 2فیصد ہدف آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ محکمہ زراعت( توسیع) فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری عبدالحمید نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ فیصل آباد میں تیلدار اجناس کی کاشت کیلئے مقررہ ہدف 30129ایکڑ رقبہ کے مقابلہ میں 31250ایکڑ رقبہ پر کاشت کر کے ٹارگٹ کا 104فیصد حاصل کیا گیا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ دالوں کیلئے مقرر کردہ ہدف 284 ایکڑ رقبہ کے مقابلہ میں 55 ایکڑ پر ٹارگٹ کی 19فیصد کاشت مکمل کی گئی ہے جبکہ باقی رقبہ پر کاشت کا عمل جاری ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ آلو کی کاشت کے ضمن میں مقرر کردہ ہدف 3754ایکڑ رقبہ کے برعکس 3805 ایکڑ پر کاشت مکمل کر کے ٹارگٹ کا 101فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کے 420ایکڑ کے مقررہ ہدف کے مقابلہ میں 150ایکڑ پر کاشت مکمل کر کے ٹارگٹ کا 36فیصد مکمل کیا گیا ہے جبکہ باقی ہدف کی تکمیل کیلئے کاشت کا عمل جاری ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ گندم کیلئے فیصل آباد میں 655398ایکڑ رقبہ پر کاشت کے ہدف کے برعکس 667380ایکڑ رقبہ پر کاشت مکمل کر کے ٹارگٹ کا کل 102 فیصد ہدف مکمل کیا گیا ۔.انہوںنے بتایاکہ تاحال باقی ماندہ رقبوں پر مذکورہ اجناس کی کاشت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں