محکمہ لائیوسٹاک کا جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:08

محکمہ لائیوسٹاک کا جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل جاری رکھنے کا اعلان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ جانوروں میں جنسی ملاپ سے منتقل ہونیوالی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بریڈنگ ایکٹ کے تحت ملائی والے تمام جانوروں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے تاکہ کمزور مالی حیثیت والے نرجانور مالکان کی مدد اورجانوروں کو بہتر خوراک مہیا کرکے ان کی پیداواری صلاحیت کوبڑھایا جاسکے۔

انہوں نے ایسے جانوروں میں منرل مکسچر کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان جانوروں میں نمک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں فارمرز کیلئے نمک سمیت منرل مولیسز بلاک اور انمول ونڈاسہولت سنٹرزپرمارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں