پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2024 12:55

پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر فصلات کی مشینی کاشت کے فروغ اور کم رقبہ سے زرعی اجناس کی بمپر کراپس کے حصول کے منصوبہ کے تحت پنجاب حکومت نے اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 7 ارب روپے کی لاگت سے 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے25 ہزار سے زائد زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کے تناسب سے غذائی اجناس کی شاندار پیداوار حاصل کرکے کم خرچ میں نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جاسکیں بلکہ اضافی اجناس برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 25 ہزار سے زائد زرعی آلات اور جدید ایگری مشینری کی صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو فراہمی سے ملک میں سر سبز زرعی انقلاب کی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف کسانوں و کاشتکاروں کو مذکورہ مشینری 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کی جا ئے گی بلکہ انہیں مذکورہ آلات و مشینری چلانے کیلئے مناسب تربیت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ انہیں مشینی کاشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں