کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزکی ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم شروع

بدھ 20 اگست 2025 15:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈویژنل کمشنرفیصل آباد مریم خان کی ہدایات پرڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کی زیر نگرانی شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت کی طرف سے ناقص، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق فیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں رواں سال اب تک پیسٹی سائیڈ دکانوں اور زرعی ادویات کی تقسیم کار کمپنیز کے سٹور زسے سینکڑوں نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے غیر معیاری و ملاوٹ شدہ ہونے پرکاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری ہے اور مافیا سے کوئی رعایت نہیں ہوگی تاکہ کسانوں کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی دستیابی یقینی ہو۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں