کاشتکاروں کو ربیع کے چارہ جات کی منظور شدہ اقسام کا بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کافیصلہ

بدھ 20 اگست 2025 15:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) زرعی اداروں نے کاشتکاروں کو ربیع کے چارہ جات کی منظور شدہ اقسام کا برسیم، جئی،لوسرن کا بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں کو ربیع کے چارہ جات بشمول برسیم، لوسرن، جئی، سرسوں، رائی گھاس وغیرہ کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت اور بمپر کراپ کے حصول کیلئے تمام ممکن معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبے کا 80فیصد کاشت ہوتا ہے اور اس کی کل پیداوار 110کروڑ من سے زائد حاصل ہورہی ہے۔ ربیع چارہ جات میں برسیم، لوسرن، جئی، سرسوں اور رائی گھاس شامل ہیں اوران چارہ جات کی منظور شدہ اقسام کے بنیادی بیج فاڈر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ موسم سرد ہونے پر ان ربیع چارہ جات کی بوائی اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں شروع کریں۔

انہوں نے بتایاکہ چارہ جات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کو ضلعی سطح پر تربیتی پروگراموں کے انعقادکیلئے سفارش کی گئی ہے اور ربیع کے چاروں کے پیداواری منصوبہ میں اہم سفارشات نئی اقسام کی کاشت، کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال اور نقصان رساں کیڑوں وبیماریوں کے بروقت انسداد پر غور خوض کے بعد پیداواری منصوبہ کی متفقہ طورپر منظوری دی گئی ہے تاکہ سبز چارے کی مطلوبہ ضرورت کو بآسانی پورا کیاجاسکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں