ڈی سی فیصل آباد کی زیر صدارت اجلاس،انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت

بدھ 20 اگست 2025 15:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آبادندیم ناصرنے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو نتیجہ خیز بنا یا جائے اور انسدادی سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے ، تمام رپورٹس زمینی حقائق کے مطابق ہونی چاہئیں۔یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ اوز،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی او دیگرحکام بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیلوں میں اینٹی ڈینگی ٹیموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک دورے کریں گے لہٰذا ڈینگی سرویلنس پر مامور متعلقہ افسران وسٹاف اس اہم ٹاسک کی انجام دہی میں غفلت نہ دکھائیں اوراگر مزید بارشیں ہوں تب بھی الرٹ رہا جائے۔

(جاری ہے)

ا ن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ موجودہ موسم میں ڈینگی کی افزائش کے خطرات ہیں لہٰذا فیلڈ میں چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دی جائے۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو صرف کاغذی کارروائی سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاسز باقاعدگی سے منعقدکرنے،ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے،ٹائرشاپس کو تواتر سے چیک کرنے اورانسدادی اقدامات میں عدم توجہی پر دکانوں کو سیل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں