زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس گلگت بلتستان کے قیام کے لئے جلد عملی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی: گلگت بلتستان کے وزیر زراعت محمد کاظم میثم
ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر، زرعی ماہرین اور سائنسدانوں کے علاوہ گلگت بلتستان کے طلباء کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا
منگل 26 جنوری 2021 17:41
(جاری ہے)
یہاں دنیا کے لذیز ترین پھل اور ادویاتی نباتات وافر مقدار میں دستیاب ہیں جنہیں ویلیوایڈیشن کے ذریعے اگر ملک بھر میں بھجوایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ نچلی سطح پر غربت کا خاتمہ نہ ہو سکے۔
محمد کاظم میثم نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نہ صرف برصغیر بلکہ براعظم ایشیاء میں زرعی تعلیم و تحقیق میں صف اول کی جامعہ ہے لہٰذا یہاں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے مختص کوٹہ بڑھایا جانا چاہیے اس مقصد کے لئے وہ فوری طور پر اپنی وزارت کی جانب سے خط لکھیں گے تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے وہاں کے طلباء کو زیادہ تعداد میں داخلہ میسر آ سکے۔ انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر کی سربراہی میں بہت جلد یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا ایک وفد ان کی خصوصی دعوت پر گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا تاکہ وہاں پر سب کیمپس کے قیام کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد کے جملہ اخراجات گلگت بلتستان کی حکومت ادا کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ وزیرزراعت گلگت بلتستان کی جانب سے خط موصول ہوتے ہی یونیورسٹی طلباء کا کوٹہ بڑھانے کے لئے اکیڈیمک کونسل اور سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائے گی زیادہ سے زیادہ طلباو طالبات یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی اور گلگت بلتستان حکومت اپنے اپنے کواڈی نیٹر مقرر کرے گی تاکہ اس مرحلے کی تیزی کے ساتھ تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منظوری اور گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کی صورت میں یونیورسٹی گلگت بلتستان میں اپنا سب کیمپس قائم کر سکے گی جہاں زرعی تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک، جنگلات اور دیگر شعبوں میں جدید خطوط پر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔ رجسٹرار عمرسعید قادری نے کہا کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے طلباوطالبات کو کرونا کے دنوں میں بھی ہاسٹلز میں پوری سہولیات دے رہی ہے تاکہ وہ اپنی آن لائن تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت احسن طریقے سے حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں داخلے خالص میرٹ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔ اس دورہ کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران پھلوں، سبزیات، لائیوسٹاک اور حشریات کے ماہرین شامل کئے جائیں گے تاکہ وہاں کے کسانوں کو مفید مشورے دیئے جا سکیں۔ گلگت بلتستان کے وفد میں ڈاکٹر ذاکر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سکردو، زاہد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر (ر) محکمہ زراعت گلگت، محمد سلیم پی آر او ٹو وزیرزراعت اور سحرعباس میڈیا کوارڈی نیٹر شامل تھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے ڈین کلیہ امور حیوانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم مرزا، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر ڈاکٹر شہباز طالب ساہی، ہال وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ پروفیسر ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر وسیم امجد و دیگر نے شرکت کی۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد پولیس میں سینئرسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی اسامیوں کیلئے ٹائپنگ ٹیسٹ کا انعقاد
فیصل آباد، خاتون اور اسکے اہل خانہ کو یر غمال بنانے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد،گھریلو افرادکو گندم کو بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد،کاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران گندم کے گٹھوں کو پتھر، لوہے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت
مشروم کی 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں، ماہرین فوڈ نیوٹریشن
آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت
گلاب کے پودوں کو 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت
ماہرین زراعت کی ہر تیسرے سال زمین کے تجزیہ اور ماہرین کی مشاورت سے کھادوں کے استعمال کی سفارش
کاشتکاروں کو چری کی فی ایکڑ کاشت کےلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی ہدایت
کاشتکاروں کو اروی کے پودے 30سے 50سینٹی میٹر اونچے ہونے پر 2سے 3اقساط میں یوریا اور امونیم نائٹریٹ کھاد ..
کپاس کے کاشتکاروں کو نائٹروجنی کھادوں کے بر وقت استعمال اورکماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ..
کاشتکاروں کودھان کی صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی سفارش
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں