زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس نے مالی سال 2023۔24 کیلئے ترمیم شدہ 8.417بلین غیرترقیاتی بجٹ، 13بلین کے ترقیاتی بجٹ، 50ملین روپے واٹرمینجمنٹ، 267ملین بورے والا کیمپس اور 28.725ملین فنانشل اسسٹنٹس بجٹ کی سفارشات منظور کر لیں جسے حتمی منظوری کیلئے سنڈیکیٹ اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی جبکہ ٹریژرر عمر سعید قادری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی 194ملین کی لاگت سے سولر پاور لگا رہی ہے جبکہ پنشن کا نیا سی پی ایف سسٹم بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء، کیمپس اور کاشتکاروں برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی داخلے کے وقت دیہی علاقوں کے طلباکو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غربت میں جکڑے طلباکی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے 7 ہزار سے زائد مستحق اور ذہین طلبا میں وظائف تقسیم کئے ہیں تاکہ وہ علم کی تشنگی کو مٹاتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں