فیصل آباد میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون’’علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی‘‘میں مزید چینی کمپنیوں کا جوائنٹ وینچرز کے تحت سرمایہ کاری کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2019 15:27

فیصل آباد میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون’’علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی‘‘میں مزید چینی کمپنیوں کا جوائنٹ وینچرز کے تحت سرمایہ کاری کا فیصلہ
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان میں چین کے سفیر مسٹریاؤ جِنگ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون’’علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی‘‘میں مزید چینی کمپنیاں جوائنٹ وینچرز کے تحت سرمایہ کاری کریں گی۔وہ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ وینچرز کے تحت اس اکنامک زون میں ایسی انڈسٹری لگائی جائے گی جس سے یہاں مصنوعات بنا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جا سکے۔چیئرمین فیڈمک نے انہیں ا س پراجیکٹ کی دسمبر میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام کام تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔چینی سفیر نے اس اکنامک زون میں پہلے سے سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں سے متعلق بھی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ’’علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی‘‘میں بننے والے فرنیچر سٹی، ٹیکسٹائل اور ایگرو انڈسٹری میں چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں فیڈمک کے اکنامک زونز میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کیلئے مجوزہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام سے متعلق بھی بات ہوئی اور چینی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ چین کی تیانجن یونیورسٹی اس منصوبے میں فیڈمک کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں