بچیوں کو اغوا کرنے والی ملزمہ نے الائیڈ اسپتال سے بھی بچی کو اغوا کرنے کا اعتراف کرلیا

خاتون نے 18 اگست 2020 کو الائیڈ اسپتال سے بچی کو اغوا کیا جو ملزمہ کے گھر ہی انتقال کر گئی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 جولائی 2021 14:07

بچیوں کو اغوا کرنے والی ملزمہ نے الائیڈ اسپتال سے بھی بچی کو اغوا کرنے کا اعتراف کرلیا
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2021ء) فیصل آباد میں نومولود بچیوں کو اغوا کرنے والی گرفتار ملزمہ نے الائیڈ اسپتال سے بھی بچی کو اغوا کرنے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے جنرل اسپتال سے خاتون نے دو جڑواں بچیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے اغواء ہونیوالی دونو مولود بچیوں کو بازیاب کروا کے ملزمہ کو رسول پورہ سے گرفتار کرلیاتھا۔

بازیاب کرائی گئی بچیوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار خاتون نے اس سے قبل بھی بچیوں کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمہ نے الائیڈ اسپتال سے بھی بچی کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا۔ 18 اگست 2020 کو اغوا ہونے والی بچی اغو کار کے گھر ہی انتقال کر گئی تھی۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق اس نے الائیڈ اسپتال سے بچی کو گذشتہ سال اغوا کیا،چند روز بچی کو پاس رکھا جس کے بعد بچی کا انتقال ہو گیا تھا۔

مذکورہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا تاہم پولیس بچی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی تھی۔
واضح رہے کہ لیہ کی رہائشی کرن شہزادی نے فیصل آباد کے گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کو جنم دیا جہاں پیدائش کے بعد ایک خاتون خود کو بچیوں کی پھوپھی ظاہر کرتی رہی اور انہیں ڈاکٹر کو چیک کروانے کے بہانے کمرے سے باہر لے کر فرار ہوگئی ، پولیس نے مغوی بچیوں کی بازیابی کے لئے اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کی تو بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا ، خاتون نے بچیوں کو اغواء کرنے کی وجہ بتائی کہ اس کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے اس نے بچیوں کو اغواء کیا۔

دوسری طرف بیٹا پیدا نہ ہونے پر خاندان والوں کے دباؤ میں آکر کراچی میں 3 بیٹیوں کی ماں نے ہسپتال سے بچہ اغوا کر لیا ، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی ہسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کے واقعےکی ‏تفتیش میں اس وقت اہم پیشرفت سامنے آئی جب ‏دوران تفتیش خاتون نے انکشاف کیا کہ لڑکےکی پیدائش نہ ہونے پر ہسپتال سے بچہ اغوا کیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں