قانون کے رکھوالے کی پتنگ اڑاتے ایک اور ویڈیووائرل،سی سی پی او فیصل آباد کا گرفتاری کا حکم

سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عادل نے مہمانوں کیلئے دعوت کا اہتمام چک 113 میں ڈیرے کیا تھا جہاں پر عادل دوستوں کےساتھ پتنگیں اڑاتا رہا،گرفتاری کیلئے آراوسپیشل برانچ کو خط بھی لکھ دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 4 اپریل 2024 14:11

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل2024 ء) فیصل آباد()سی سی پی او فیصل آباد نے پتنگ بازی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتارکرنے کا حکم دیدیا،سی سی پی او کے حکم پر تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کرلیا گیا اور کانسٹیبل عادل کی گرفتاری کیلئے آراوسپیشل برانچ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او نے کانسٹیبل عادل کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ۔

سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عادل نے مہمانوں کیلئے دعوت کا اہتمام اپنے چک 113 میں ڈیرے کیا تھا جہاں پر عادل دوستوں کےساتھ پتنگیں اڑاتا رہا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر پتنگ اڑاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیوکچھ روز پہلے کی ہے تاہم پتنگ اڑانے والے اہلکارکومعطل کردیا اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست پولیس ہیڈکوارٹربھیج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عوام کے محافظ پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو چند روز قبل سامنے آئی تھی۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتاتھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔قبل ازیںکچھ روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پتنگ کی دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے آصف کی کچھ دن بعد شادی تھی اور وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ قاتل ڈور نے اس کی جان لے لی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پتنگ بازی اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں