کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 12افراد کو ساڑھے 28ہزار روپے کے جرمانے

منگل 17 اپریل 2018 21:32

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسروپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 12،افراد کو ساڑھے 28ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے عباس پور چوک،ستیانہ روڈ،ہریاں والا چوک،غوثیہ چوک،جھال چوک،مقبول روڈ اوردیگر علاقوں میں پھل وسبزی ،روٹی،دودھ اوردیگراشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو موقع پر ہی ایک ہزار روپے سے 5ہزارروپے تک کے جرمانے کئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں