وزیر اعلی کی ہدایت پر عاشورہ محرم پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں ، صوبائی وزیر ایکسائز
جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16
(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف چوہان،ڈی ایس پی لیگل اختر کانجو،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف ،میونسپل آفیسر انیس احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ دس محرم پر حفاظتی انتظامات میں معمولی سی بھی لغزش کی گنجائش نہیں لہذا سیکیورٹی سٹاف تعزیہ وذوالجناح کے جلوسوں ومجالس کے ہر زاویے سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے حساس جلوسوں ومجالس اور فلیش پوائنٹس پر اضافی سٹاف کی تعیناتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام امور پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے ساتھ انہیں چوکس رکھا جائے اور تمام تر آلات ہر لحاظ سے فعال رہنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور مختلف محکموں کا سٹاف رپورٹ ہونے والے کسی بھی واقعہ پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرے جبکہ سامنے آنے والے مسئلہ کے ازالہ میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے محرم ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ڈاکٹرز وپیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ادویات کا بھی خاطر خواہ بندوبست ہو۔صوبائی وزیر نے ڈی سی آفس میں نصب جدید وہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں ومجالس کے راستوں پر حفاظتی وانتظامی اقدامات کا بغور جائزہ بھی لیا اورکہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور انہیں فرائض ذمہ داری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر یوم عاشور تک محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے جنہیں کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے محرم انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم سے قبل ضلعی امن کمیٹی،انٹیلی جنس کمیٹی،تعزیہ لائسنس ہولڈرز کے ساتھ اجلاسز منعقد کرکے سامنے آنے والے بعض مسائل کو پیشگی بنیادوں پر حل کیا گیا اسی طرح جلوسوں کے راستوں پر تجاوزات کے خاتمے،فیسکو،سوئی گیس ،پی ٹی سی ایل کی تنصیبات کی چیکنگ کے علاوہ بجلی کی بلاتعطل سپلائی کے لئے متبادل انتظام اور روٹس پرصفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز فعال اورمحرم سیکیورٹی پلان کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور یوم عاشور کے موقع پر بھی سخت ترین اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا ضلع بھر میں عشرہ محرم کے دوران 258 جلوس اور 685 مجالس منعقد ہورہی ہیں جن کے لئے جامع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 21 علماء کرام وذاکرین کی زبان بندی اور 46 کی ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اہم اور مرکزی جلوسوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں کی 145 جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوتر منڈی کے لاپتہ ملازم کی نعش نجی ہوٹل سے برآمد ،مالکان کے رویہ اور تنخواہیں نہ ملنے پر دل بر داشتہ ..
غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے لڑکی سمیت 2 نا معلوم افراد کی نعشیں برآمد
ڈولفن فورس فیصل آباد نے رواں سال کے دوران 120 اشتہاری ملزمان ،170 ڈکیتوں کو گرفتار کیا
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ڈی اے کی زیر صدارت ون ونڈو کاؤنٹر کی ماہانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
فیصل آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل زخمی ہوگیا
سی پی او فیصل آباد کا تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ فیڈمک کا دورہ، فیڈ مک سٹی میں چائنیز کی سیکیورٹی کا جائزہ ..
فیصل آباد ، ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر فیسکوریجن کا آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ..
فیصل آباد، کشمیر روڈ پر واقع عوامی ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو محنت کش بری طرح جھلس گئے
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے 40 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات