فیصل آباد،شہر اور گرودونواح میں ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

پیر 19 نومبر 2018 22:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) شہر اور گرودونواح میں ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 60سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار ، ڈاکوئوں کے گروہ نے لاکھوں مالیت کی 10بھینسیں بھی چھین لیں ، سرراہ لوگ بھاری مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ودیگر سامان چھینے جانے پر پولیس کی کار کردگی پر نوحہ کناں ، چوروں کے گروہ نے بھی 12گاڑیاں ، مویشی ، گھریلو بھاری مالیت کا سامان و نقدی چرالی ، آن لائن کے مطابق تھانہ مرید والا کے علاقہ 196گ ب میں گومی چدھڑ لشکر ، ارشد و پانچ مسلح ڈاکوئوں نے رات کے وقت نورشاہ کے رہائشی نذیر احمد کے ڈیرے پر چار گھنٹے تک دیگر افراد کو یر غمال بنا کر 10راس بھینسیں ، گائے چھین لیں ، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216ر ب میں کار سوار ڈاکوئوں نے لوڈر مزدا ٹرک سوار محمد یٰسین ، محمد اشرف ودیگر کو یر غمال بنا کر نقدی چھین لی تھانہ ٹھیکری والا سدھار سبزی منڈی میں کاشف کی دوکان سے چور پانچ لاکھ کی نقدی لے اڑے ، سرگودھا روڈ میں منصور پارک سے عمر ، پیپلزکالونی میں آصف 477گ ب میں عامر ، عبداللہ گارڈن میں طیب کے گھر والوں کو یر غمال بنا کر ڈاکو ، دو لاکھ کی نقدی ، تین تولے زیورات و موبائل فون لے گئے ، نشاط آباد میں عقیل ڈی ٹائپ میں ابرار ، کھرڑیانوالہ میں ابرار ، ملت ٹائون میں فاروق ، پنج پلیاں میں اسماعیل کو لوٹ لیا گیا ، ٹھیکری والا میں کاشف ، صدر کے علاقہ میں عامر ، ملت ٹائون ڈائیواڈا میں عدنان ، بٹالہ کالونی صدیق نگر میں ندیم ، مانوالا میں افضل سے بھی نقدی چھین لی گئی ، سرگودھا روڈ میں جمیل آباد سے مجاہد ، ملت چوک میں شاہزیب ، جھال والا پل میں عمر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 100ر ب میں دانش سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی گئی ، جھنگ بازار میں شہباز گارڈن سے ساجد سے چالیس ہزار لوٹ لئے گئے ، نیو عاصم ٹائون میں پرویز 471گ ب میں آصف ، انار کلی بازار کو توالی میں زاہد ، صدر تاندالہ میں شکیل سے نقدی چھین لی گئی اویس نگر میں ندیم کے گھر سے چور ایک لاکھ 20ہزار کی نیدق چوری کر کے لے گئے منظور پارک میں عمیر ، جمیل آباد میں مجاہد کی موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں ، سعید کالونی میں صفدر کے گھر سے چور قیمتی سامان و نقدی تیس ہزار چھت پھاڑ کر لے گئے ، عبداللہ گارڈن میں ڈاکوئوں کا گروہ طیب رشید کے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات لے اڑا ، 497گ ب میں محمد نواز کا ڈیزل کرین سے چور لے اڑے ، قصبہ تاندلیانوالہ میں محمد افتخار سے نقدی ، لیپ ٹاپ ، طلائی زیورات گھر سے چورلے گئے ، سمن آباد میں طارق سے چار لاکھ کی نقدی لے اڑے ، 241ر ب میں محمد شفیق سات ج ب میں نذیر احمد ، 2ج ب میں محمد عامر ، نیامت ٹائون میں محمد حسین ، سول کوارٹر غلام محمد آباد میں غلام فرید کو بھی لوٹ لیا گیا کلیم شہید پارک میں محمد شفیق کی موٹر سائیکل چور ی ہو گئی ، تھانہ رضا آباد کے علاقہ اعظم آباد میں احمد کی کا 2275چوری ہو گئی ، تھانہ جھنگ بازا ر میں عظیم سے نقدی چھین لی گئی تھانہ سرگودھا رروڈ میں اشفاق کی دکان سے بھی تیل چوری ہو گیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں