حکومتِ نے حج بکنگ کیلئے نجی حج کمپنیوں کی لسٹ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردی

عازمین حج صرف کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو حج درخواست جمع کروائیں،مرکزی رہنما حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

منگل 26 مارچ 2019 18:03

ٰٖٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے 798 نجی حج کمپنیوں کی لسٹ سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کردی ہے، عازمین حج پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے حج درخواست دینے کے لیئے صرف ان کمپنیوں سے رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے نامزد حج آرگنائزرز کی لسٹ بروقت جاری کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں نجی شعبے کو بکنگ اور انتظامات کے لیئے مناسب وقت ملے گا وہاں عازمین حج بھی نقصان سے بچ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہوپ عوام کو مالی نقصان اور نان رجسٹرڈ ٹورز آپریٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیئے خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے ۔

لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ صرف ان کمپنیوں کے ساتھ حج 2019کے تحریری معاہدے کریںجن کی لسٹ سرکاری طور پر جاری کی گئی ہے، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لیئے ملک کے بڑے شہروں میں موجود حاجی کیمپوں اور ہوپ کے دفاتر میں معلومات اور آگاہی کے لیئے عملہ موجودر رہے گا تاکہ عازمین حج اکانومی پیکج سے لے کر سٹار پیکج اپنے بجٹ اور ضرورت کے مطابق حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہوپ 798حج کمپنیوں کے ساتھ کیئے گئے حج معاہدوں کی ضامن ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں