فیصل آباد،مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر مزید ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی

منگل 23 اپریل 2019 22:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر مزید ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 99 ر۔

(جاری ہے)

ب کا رہائشی 27 سالہ ناصر ولد عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 100 چک رڑکا سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ پکا جنڈیالہ کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے نقدی چھننے کی کوشش کی مزاحمت پر اسے پیٹ میں گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں