فیصل آباد‘70سے زائدڈکیتی ، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

شہری سراپا احتجاج،پولیس امن قائم کرنے میں ناکام

پیر 22 جولائی 2019 20:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) شہراور گردونواح میں70سے زائدڈکیتی ، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی، سر راہ لوگوں سے بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان چھین لیا گیا، چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی، درجنوں گاڑیاں، لاکھوں کا قیمتی سامان بھی چرا لیا گیا، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ سمندری روڈ چیچہ وطنی سٹاپ پر فیصل آباد سے گھر واپس جانے والے نوجوان ندیم شاہین کو لوٹ مار کے دوران گولی مار کر لہولہان کر دیا، آج دن دیہاڑے تھانہ صدر کے علاقہ رحمان ٹائون ستیانہ روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد انور سے 3لاکھ کی نقدی چھین کر لے گئے، منصور آباد میں ون ٹو فائیو موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے زور پر زاہد سے 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے،سدھو پورہ کے علاقہ دربار بابا قائم سائیں کے قریب عمر شاہ سے 70ہزار کی نقدی و کاغذات چھین لئے گئے، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ کوہ نور چوک میں راحیل کے موبائل سے اڑھائی لاکھ کا سامان چرا لیا گیا، لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں جھمرہ کے علاقہ سکندر پور میں فیصل اور اہلخانہ سے 10ہزار کی نقدی، موبائل ، بالیاں چھین لی گئیں، تھانہ لنڈیانوالہ میں چاقو موڑ پر عبدالرحمن سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی، غلام آباد میں محلہ حسین آباد سے احتشام سے 3ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا، مدینہ ٹائون میں مکہ ٹائون سے خالد سے 8ہزار کی نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، پیپلز کالونی میں مسلم اسلامک بنک کے قریب سلیم مشتاق سے 5ہزار کی نقدی و ضروری کاغذات چھین لئے گئے، سول لائن میں چھوٹی گرائونڈ سے ساجد سے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، غلام آباد میں حسین آباد سے عثمان کے بھائی سے 3ہزار کی نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، مدینہ ٹائون میں سوساں روڈ سے تنویر سے موٹرسائیکل ایف ڈی ایل 3370 روڈ پرنس چھین لی گئی، سٹی جڑانوالہ میں 128چک سے نوید سے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، غلام آباد میں قبرستان موڑ پر اللہ رکھا سے ایک لاکھ 15ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی ، سٹی سمندری میں کنجوانی روڈ پر فیاض سے ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے 30ہزار کی نقدی چھین لی ، ٹھیکری والا میں سیم منڈی والا میں محمد حسنین سے 35ہزار روپے لوٹ لئے گئے، کُر کے علاقہ میں 599گ ب سے شاہنواز سے 5ہزار کی نقدی و موبائل چرا لیا گیا، غلام آباد میں نواز شریف پارک سے افضل کی موٹرسائیکل 4096ماڈل 2012چرا لی گئی، بلوچنی میں 99ر ب سے یٰسین کا انجن چوری ہو گیا، نشاط آباد میں شوگر موڑ پر اشرف کی دکان سے چور نقدی و سامان لے اڑے، ٹھیکری والا میں 85چک میں منیر سے نقدی 20ہزار و موبائل چھین لیا گیا، جھنگ بازار میں شہباز گارڈن سے خادم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ، سمن آباد میں شہری سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی گئی، صدر تاندلیانوالہ میں عطاء سے 45ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، پیپلز کالونی میں عابد سے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، ملت ٹائون میں جنڈاں والا پنڈ سے صفدر سے 5ہزار چھین لئے گئے، غلام آباد میں ڈھیرہ سائیں کے قریب ولید سے 10ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، جھنگ بازار میں امین پارک سے شان کی ایل سی ڈی، تین پنکھے چوری ہوگئے، ٹھیکری والا میں جلال پور روڈ میں شفیق سے یونائیٹڈ نمبری پی ایس ڈی 7190 ماڈل 2015 چھین لی گئی، صدر جڑانوالہ میں جڑانوالہ روڈ 62چک میں سلمان کی موٹرسائیکل روڈ پرنس نمبری 1008 ایل ای ڈبلیو ماڈل 2019ء موبائل و نقدی 6ہزار چھین لی گئی، ڈی ٹائپ میں غوثیہ چوک سے غلام منصور سے 14ہزار کی نقدی چھین لی گئی، تھانہ غلام محمد آباد میں دلدار چوک سے وقار سے 20ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، صدر جڑانوالہ میں 240موڑ سے شفیق کا چنگ چی رکشہ چوری ہو گیا، کھرڑیانوالہ میں حیات ٹائون سے سلمان سے 20ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا، فیکٹری ایریا میں محلہ مومن آباد سے عمر کی موٹرسائیکل 6387 ماڈل 2015 چوری ہوگئی، سٹی جڑانوالہ میں ٹی ایم اے مارکیٹ سے عامر کی موٹرسائیکل چرا لی گئی، ماموں کانجن میں تارو چک میں فراز کے گھر سے ایک لاکھ کی نقدی، 50تولے سونا چرا لیا گیا، پولیس نے واردات بوگس قرار دیدی، سٹی تاندلیانوالہ میں اقبال، نصیر آباد میں یونس، جمیل آباد میں میاں وقار، جھنگ روڈ ملویاں والا میں عارف، شاداب کالونی میں وقار، علی ٹائون میں صابر کی موٹرسائیکلیں چرا لی گئیں اور سید والا روڈ پر ظفر اقبال کا رکشہ نمبری 6594چوری ہو گیا گلبرگ میں جناح کالونی سے وسیم کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات و قیمتی سامان چرا لیا گیا، گڑھ میں 541گ ب سے افتخار سے 20ہزار کی نقدی چھین لی گئی ،کھرڑیانوالہ میں شہباز، گٹی گریڈ اسٹیشن میں منظور، سٹیلائٹ ٹائون میں حسن، سرگودھا روڈ عمر بلاک میں قاسم، میونسپل کالونی میں اشفاق سے نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا، مکوآنہ چوکی سے بنیامین کی موٹرسائیکل سپر ایشیاء نمبری 9577 چوری ہوگئی، محمد پورہ میں عمران کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، 271ر ب میں اصغر کا مال مویشی چوری ہو گیا، سٹی جھمرہ میں بابر علی کی موٹرسائیکل چرا لی گئی، منصور آباد میں ونڈر بریڈ کے قریب عرفان کا رکشہ چوری ہو گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں