فیصل آباد:نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق ناظم یونین کونسل کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

منگل 20 اکتوبر 2020 20:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق ناظم یونین کونسل کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا آن لائن کے مطابق ‘ تھانہ ملت ٹائون کے چک 202ر۔

(جاری ہے)

ب بھائی والا شوگر مل پھاٹک کے قریب سابقہ ناظم مجاہد حسین پنسوتہ ایڈووکیٹ کا ڈرائیور ملک منیر احمد اپنی کار سے نکل کر باہر کھڑا تھا کہ اس دوران ہیلمنٹ پہنے ہوئے آنیوالے دونامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے لہو کردیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیابتایا گیا ہے کہ بھائی والا میں قریشی برادری اور رانا برادری کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں رانا برادری کا ایک نوجوان قتل ہوگیا تھا ان کا بھی تعلق تحریک انصاف سے ہے اور الزام ہے کہ قریشی برادری کی حمائت مجاہد حسین پنسوتہ ایڈووکیٹ کرتے ہیں یہ فائرنگ کا واقعہ ایک جھگڑے کا نیتجہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں