فیصل آباد:ڈپٹی کمشنر محمدعلی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم تحصیل صدر کے علاقہ میں تیزاب گردی کی شکار دو بہنوں صبا اور بشری کی عیادت

متاثرہ بہنوں کے اہلخانہ سے دلخراش اور افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

پیر 26 اکتوبر 2020 20:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمدعلی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم تحصیل صدر کے علاقہ میں تیزاب گردی کی شکار دو بہنوں صبا اور بشری کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچ گئے اور متاثرہ بہنوں کے اہلخانہ سے دلخراش اور افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی بہنوں کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملزمان قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے چھاپے مارکر ملزم اور اس کی بہن کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں قانون کے کٹہرے میں لاکرمتاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چک 215 رب محلہ کوٹ عمر فاروق میں رشتے کے تنازع پرعدیل نامی شخص نے دو بہنوں پرگلی میں جاتے ہوئے چہرے اور کمر پر تیزاب پھینک دیا گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل گیا اور بچیوں کے بہنوئی محمد حبیب کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہوا،ملزم کو بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں