گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ مغرب کو بند کرنا ہو گا،سیرت النبی کانفرنس

فرانس کے لوگ گستاخی رسولؐ کی وجہ سے عذاب کی گرفت مٰیں آئیں گے ان کی معیشت بھی تباہ ہو گی،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی و دیگرعلماء و مشائخ کا خطاب

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) حضور ﷺ نے اپنے کردار سے ایک روشن راستہ پوری انسانیت کیلئے متعین کیا۔ پیغمبرﷺ کی انقلابی آواز نے انسانیت ، حق و انصاف کی ایسی بنیادیں تعمیر کیں جس میں سیاسی، اقتصادی، معاشی اور اخلاقی رہنمائی تھی۔آپ ﷺ کی تعلیمات سے اقوام عالم رہنمائی حاصل کرے۔ مغربی دنیا تاریخ اسلام کے واقعات کو تعصب کی نظر سے نہ دیکھے ۔

گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ مغرب کو بند کرنا ہو گا ، ورگرنہ ان گستاخیوں کے نتیجے میں ان کی معیشت برباد ہو گی اور وہ اللہ کی گرفت میں آئیں گے۔ امت مسلمہ ربیع الاول میں آقاﷺ پر کثرت سے درود و سلام ہمہ وقت پیش کرے۔ جامعہ فاروقیہ میں 42ویں سالانہ سیرت النبی کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی و دیگر علماء و مشائخ کا خطاب۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں پیر جی خالد محمود قاسمی، حافظ محمد امجد، مولانا اعظم فاروق، قاری محمدیونس رحیمی،مولانا جاوید آسی،صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مولانا قاسم فاروقی، مولانا عثمان طاہر،حاجی عباس بیگ،محمد ثاقب بیگ،مولانا نادر صدیقی،مولانا ظہیر فاروقی، قاری سعید مدنی،میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،جناب پرویز اقبال کموکا، ملک محمد اشرف سابقہ مئیر، مولانا عابد فاروقی، مولانا نعیم طلحہ، قاری ثاقب عزیز، مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا خلیل احمد قاسمی،محمد افضل ڈوگر ، عدیل الرحمن،چاچا عبدالحمید و دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدائے پشاور کے درجات بلند فرمائے۔ سانحہ پشاور کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ قرآن مجید کی تلاوت کی آواز کے دوران بم دھماکہ بد ترین انسانیت کے دشمنوں کا کارنامہ ہے۔فرانس کے لوگ گستاخی رسولؐ کی وجہ سے عذاب کی گرفت مٰیں آئیں گے ان کی معیشت بھی تباہ ہو گی اور کرونا کے خوف سے بھی ان کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

فرانس میں روز ہزاروں افراد کرونا کی زد میں آچکے ہیں ۔جس قوم نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کو اذیت دی وہ قومیں ہلاکت اور ذلت کا شکار ہوئیں۔ دنیا بھر کے مسلمان عشق مصطفیٰﷺ میں سب سے آگے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان سب مسلمانوں کو جزائے خیر دے جو محبت رسول ﷺمیںآواز بلند کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں